Skip to main content

Free Printable ایک بڑھیا کی کہانی حضرت محمد ( صلو علیہ ) کی سیرت کے واقعیات

1 



 ایک بڑھیا کی  کہانی 

حضرت محمد  صلو علیہ ) کی سیرت کے واقعیات   
     

                      بچو !آج میں آپ کو ایک اایسی  
                                                عورت کی  
کہانی سناؤ گی جو ایک  غیرمسلم تھی 
                بچوآپ کو پتا  ہے ناغیر مسلم کسےکہتےہیں           
 جی ہاں بلکل ٹھیک بتایا آپ نے  
اس  کو جو اللہ کو ایک نہیں مانتا 
 اور نماز نہیں پڑھتا   
    توبچوں  وہ عورت ایک  
 نوجوان سے بہت نفرت کرتی تھی  -   
  اس لئےکہ وہ نوجوان  
لوگوں کو ایکاللہ کی باتیں  بتاتا  تھا  
 اور  بتوں کی عبادت سے روکتا تھا   
تو پیارے بچو!  اس نوجوان کا گزر روز  
اس عورت کے گھر کے 
                                               قریب سےہوتا تھا  
سے  وہ عورت اپنی نفرت  
کا اظہار اس طرح کرتی 
 کہ جب بھی وہ نوجوان   
اس کے گھر کے قریب سے گزرتا 
وہ عورت اس کے اوپر اپنے گھر کا  
سارا کچرا پھینک دیتی 
 ایک دن ایسے ہوا کہ  
اس عورت نے  
نوجوان پر کچرا نہیں پھینکا ۔ 
نوجوان کو خیرت ہوئی  
کہ  آج وہ بڑھیا چھت  پر  
کیوں نہیں کیوں کہ ایسا پہلے  
  کبھی نہی ہوا تھا  
اس نوجوان نے اس عورت   
کے ہمسایوں  سے  
پوچھا کہ وہ بوڑھی   
 عورت کہاں ہے۔ 
ہمسائیوں نے بتایا کہ  
وہ تو بیمار ہے۔ 
نوجوان نے سوچا  
کہ مجھے ضرور  
اس کا حال پوچھنے   
   - جانا چاہیے  
-جب اس عورت نے دیکھا  
کہ یہ تو وہ وہی لڑکا ہے 
-جس پر میں کچرا پھینکتی  تھی 
         تو پیارے بچو 
وہ عورت بہت ڈری 
اس نے سوچا کہ  
اب میں تو بہت کمزور ہوں  
 اس لیے یہ لڑکا پتا نہیں   
میرے ساتھ  کیا  
سلوک کرے 
لیکن جب اس عورت کو  
معلوم ہواکہ  
وہ نوجوان تو میرا  
حال معلوم کرنے آیا ہے 
- تو وہ عورت بہت شرمندہ ہوئی  
اور پیارے بچو 
 اس لڑکےنےاتنے اچھے  
انداز سےبات 

کی کہ وہ عورت اس کے 
اچھے اخلاق اور میٹھی گفتگو 
(بات) 
سے بہت متاثرہوئی  
اور اس نے اسلام قبول کر لیا 
پیارے بچو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ  
وہ نوجوان کون تھا 
                     جی ہاں جی 
بچو آپ نے بلکل ٹھیک سوچا 
اتنے اچھے سلوک اور   
اخلاق والے نوجوان کا نام  
حضرت محمد صل اللہعلیہوسلم ہے 

دیکھا بچواچھی میٹھی گفتگو اورi 
اچھے اخلاق سے دشمن  بھی 
     دوست بن جاتے ہیں 
اس لیےبچو ہمیشہ  
اپنے بہن بھائیوں،دوستوں   
اور دوسرے سب لوگوں سے  
اچھے سے بات کرنی چاہیے 
اور سب کا خیال بھی رکھنا چاہیے 
خاص طورپر اپنے ماں باپ   
                 اور بہن بھائیوں کا 
کیوں کہ ہم ساری اچھیعادات گھر 
سے ہی سیکھ سکتے ہیں               

اچھا بچو پھر ملیں گےایک اور کہانی کے ساتھ
 تب تک،  الله حافظ      
ادیبہ انور                     
Download and print this story


Comments

Popular posts from this blog

حضرت آدم علیہی سلا م کی کہانی Story of Adam A.S. Urdu Islami Kahanian

حضرت آدم علیہی سلا م  کی کہانی  پیارے بچو! آپ کو پتا ہے کہ سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ سلام تھے. وہ جنت میں رہتے تھے. ان سے پہلےاللہ نے روشنی سے فرشتوں کو پیدا کیا. پھر آگ سے جن پیدا کیے. لیکن حضرت آدمؑ کو اللہ نے مٹی سے پیدا کیا تھا. اور پھر ان سے حضرت حواؑ کو پیدا کیا. فرشتے اور جن ہر وقت اللہ کی عبادت کرتے رہتے تھے اور اللہ کا ہر حکم مانتے تھے.سب سے زیادہ عبادت ابلیس جن کرتا تھا. ابلیس جن کو اللہ نے فرشتوں کےساتھ جنت میں رکھا تھا اور اس کی عزت بھی کی جاتی تھی. جس سے وہ بہت مغرور ہو گیا تھا. اللہ تعالٰی نےحضرت آدمؑ کو سب چیزوں کے نام سکھا دیۓتھے. پھر فرشتوں اور جنوں کو کہا کہ آدمؑ کو سجدہ کریں. سب نے سجدہ کیا. لیکن  ابلیس نے نہیں کیا. اللہ اس سے ناراض ہو گیا. اور اس کو جنت سے نکال دیا. اور کہا کہ تم نا فر مان, شیطان ہو. شیطان اس طرح انسان کا دشمن بن گیا  اور اللہ سے کہا کہ میں انسانوں سےگندے کام کرواں گا. حضرت آدمؑ اور حواؑ جنت میں رہنے لگے اللہ نے ان سے کہا کہ جو   مرضی کھائو پیو لیکن ایک پھل نہیں کھانا اور شیطان کا کہنا نا ماننا وہ ...
آج بلال  بہت خوش تھا ، کیوں کہ آج  اسکی وہ ہاتھ سے بنائی ہوئی  کتاب مکمل ہو چکی تھی جس پر اس نے  سڑک سے متعلق  نشانات اوراشارے بنائے تھے  اور ساتھ ان کی استمال کی بھی نشاندھی کی تھی. وہ کافی عرصے سے اس پر کام کر رہا تھا  اور اس نے اس پر محنت بھی بہت کی تھی وہ اسکول سے آ کر اپنا پڑھائیکا کام ختم کرتا اور اس کتاب کی تیاری میں لگ جاتامحتلف اخبار اور روڈ سیفٹی کی کتابوں سے اس نے سارےنشانات اور اشارے سیکھے اور پھر رنگوں کی مدد سے بلکل ویسے ہی نشان اور اشارے بنائے اور اس کے ساتھ ہی اس کو بہت ساری معلومات بھی مل چکی تھی   اس کی امی جی نے اس سسلے میں کافی مدد کی  یہ اس کی سب سے پسندیدہ کتاب تھی  اور وہ خوشی  خوشی سب کو دکھا بھی رہا تھا .  بابا، دادا ابو، بارے بھائی سب نے اسکی بہت تعریف بھی کی تھی. اب وہ چاہتا تھا بس جلدی سے صبح ہو جائے  اور وہ یہ کتاب اسکول لے کے جا سکے تا کہ وہ استاد اور بچوں کو بھی  دیکھا   سکے اس خوشی میں اس کو نیند بھی نہیں آ رہی تھی امی اس کی اس خوشی کو دیکھہ رہیں تھیں ل...

اردو اسلامی کہانیاں فانٹو ایک ہاتھی.... Free Urdu Islami Story for children. Fanto a story to give awarness about water wasting.

لیکن ا جنگل میں اس کا سب سے اچھا دوست پانی تھا. وہاں جنگل میں اس کے گھر کے قریب ایک  تالاب تھا. جو ٹھنڈے میٹھے پانی سےبھرا ہوا تھا وہ اس پانی کے ساتھ بہت سارا کھیلتا. اس کو پانی میں تیرنا , چھلانگیں لگانا بہت اچھا لگتا تھا وہ پانی اپنی سونڈ میں بھرتا اور کبھی اپنے اوپر چھڑکتا اور کبھی اپنے دوستوں پر اس کے دوست بھی اپنی اپنی سونڈ میں پانی بھر کر ایک دوسرے پر پھینکتے رہتے اس طرح وہ بہت سارا پانی ضائع کر دیتے.لیکن انہوں نے کھبی اس بات پر دھیان نا دیا کہ وہ کتنا پانی ضائع کر رہے ھیں کافی عرصہ سے جنگل میں بارش بھی نہیں ہوئی تھی.گرمی بہت شدید تھی.اب تو وہ اور بھی زیادہ وقت پانی میں گزارنے لگے تھے. تالاب کا پانی آہستہ آہستہ کم ہونے لگا. اس کے ماں باپ  کو سمجھاتے کی ان کو اپنے سب سےاچھے دوست کو یوں ضائع نہیں کرنا چاہئے لیکن وہ پانی سے کھیلنے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے. آخر ایک دن ایسا آیا کہ تالاب بالکل سوکھ گیا. اس  کا پانی بالکل ختم ہو گیا سب والدین ہاتھی اس صورت حال سے بہت پریشان تھے. فانٹو بھی اپنے سب سے پیارے دوست کے بغیر خوش نہیں تھا.لیکن اس کو یہ معلوم ...