- Get link
- X
- Other Apps
آج بلال بہت خوش تھا ، کیوں کہ آج اسکی وہ ہاتھ سے بنائی ہوئی کتاب مکمل ہو چکی تھی جس پر اس نے سڑک سے متعلق نشانات اوراشارے بنائے تھے اور ساتھ ان کی استمال کی بھی نشاندھی کی تھی. وہ کافی عرصے سے اس پر کام کر رہا تھا اور اس نے اس پر محنت بھی بہت کی تھی وہ اسکول سے آ کر اپنا پڑھائیکا کام ختم کرتا اور اس کتاب کی تیاری میں لگ جاتامحتلف اخبار اور روڈ سیفٹی کی کتابوں سے اس نے سارےنشانات اور اشارے سیکھے اور پھر رنگوں کی مدد سے بلکل ویسے ہی نشان اور اشارے بنائے اور اس کے ساتھ ہی اس کو بہت ساری معلومات بھی مل چکی تھی اس کی امی جی نے اس سسلے میں کافی مدد کی یہ اس کی سب سے پسندیدہ کتاب تھی اور وہ خوشی خوشی سب کو دکھا بھی رہا تھا . بابا، دادا ابو، بارے بھائی سب نے اسکی بہت تعریف بھی کی تھی. اب وہ چاہتا تھا بس جلدی سے صبح ہو جائے اور وہ یہ کتاب اسکول لے کے جا سکے تا کہ وہ استاد اور بچوں کو بھی دیکھا سکے اس خوشی میں اس کو نیند بھی نہیں آ رہی تھی امی اس کی اس خوشی کو دیکھہ رہیں تھیں ل...